28 مارچ 2011 - 19:30

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی  ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان عراق کے سرکامی دورے پر ہیں اردوغان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل بغداد پہنچے ہیں ترکی کے وزير اعظم نے الخضراء علاقہ میں عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی مالکی اور اردغان نے اس ملاقات میں باہمی روابط کو فروغ دینے کی راہوں پر غور کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110